لاہور سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس1.11پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5163.76پربندہوا

بدھ 19 مارچ 2014 19:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز ملا جلا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس1.11پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5163.76پربندہوا ۔ مجموعی طور پر94کمپنیوں کا کاروبارہوا۔19کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،16کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ59کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں کل18 لاکھ67 ہزار500حصص کا کاروبار ہو ا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ 5 لاکھ 61 ہزار 500 حصص۔این آئی بی بنک لمیٹڈ کے2 لاکھ62ہزار500حِصص۔جبکہ فیصل بنک لمیٹڈکے2 لاکھ30ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت6.93روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.04 روپے کم ہو گئی۔