وفاقی وزیر کامران مائیکل وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے تھرپارکر کے متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر مٹھی پہنچ گئے ،وزیر اعظم پاکستان کا حکم ہے تھرپار کے تمام متاثرین کے دوبارہ نارمل حالات کی طرف نہیں آنے تک امدا جاری رکھی جائے ،وفاقی وزیر پورٹس وشپنگ

بدھ 19 مارچ 2014 19:43

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماوفاقی وزیر پورٹس و شپنگ کامران مائیکل وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے تھرپارکر کے متاثرین قحط سالی و وبائی امراض کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر مٹھی پہنچ گئے ․ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے امدادی سامان کے علاوہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھرپار کر پہنچی ہے جن میں گائناکالوجسٹس، بچوں اورجلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر زشامل ہیں․ وفاقی وزیر کامران مائیکل کی نگرانی میں اب تک 1800 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جا چکا ہے․مٹھی میں تھر کے متاثرین کو امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر تھرپا کے عوام کی صورتحال کے بارے میں معلوما ت حاصل کرتے ہیں․وزیر اعظم پاکستان کا حکم ہے کہ جب تک تھرپار کے تمام متاثرین دوبارہ نارمل حالات کی طرف نہیں آتے ان کی امدا جاری رکھی جائے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) تھر کے عوام کی مشکلات میں ان کے ساتھ ہے اور تھرپار کر کو حط سالی اور وبائی امراض سے نجات دلانے کے لئے تمام تر ذرائع کو بروئے کار لائے گی․ وفاقی وزیر پورٹس و شپنگ کامران مائیکل نے اسلام کوٹ، مٹھی، چھاچھروسمیت تھر کے تمام متاثرین تک پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایک ایک متاثرہ خاندان مطمئن نہیں ہوجاتا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور حکومت ان کے ساتھ رہے گی․ وفاقی حکومت کی امداد کے ساتھ ہی بہت جلد تھر سے قحط سالی کا خاتمہ ہوجائے گا اور وفاق کی جانب سے بھیجے گئے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیمیں دن رات تھرپار کر کے ہر گاؤں، شہر اور قصبے میں خدمات سر انجام دیتی رہیں گی․ مٹھی میں قحط سالی سے متاثرہ خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان تھر میں جانوروں کو لاحق بیماری کی بابت بھی پوری طرح باخبر ہیں اور ان کا حکم ہے کہ اس علاقے میں وبائی امراض کا باعث بننے والی جانوروں کی بیماریوں کا بھی فوری طور پر سد باب کیا جائے تاکہ تھر کے باشندوں کے مال مویشیوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ وبائی امراض کو بھی پھیلنے سے روکا جا سکے․ وفاقی وزیر کامران ما ئیکل نے تھر کے عوام کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ تھرپار میں آباد ہر مذہب، قوم یا ذات کے پاکستانی بھائی اور بہنیں خود کو تنہا نہ سمجھیں پاکستان مسلم لیگ(ن) تھر کے عوام کی مکمل بحالی ، خوشحالی اور وبائی امراض سے مکمل نجات تک اپنے فرائض ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :