اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب کھدائیوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا
بدھ 19 مارچ 2014 16:51
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) اسرائیلی وزارت داخلہ کے حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کی قدیم دیوار سے 20 میٹر اور مسجد اقصیٰ کی جنوبی سمت میں 100 میٹر کے فاصلے پر غیرمعمولی نوعیت کی کھدائیوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا جو وادی حلوہ کے داخلی راستے میں زیر زمین ہو رہی ہیں۔الاقصیٰ فاوٴنڈیشن وٹرسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں جاری کھدائیاں کچھ تو سرنگوں کی شکل میں ہیں جبکہ سطح زمین پر بھی کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سطح زمین اور سرنگوں سمیت مجموعی طور پر صہیونی حکام 6 ایکڑ رقبے پر کھدائیاں کر رہے ہیں۔ کھدائیوں اور سرنگوں کا سلسلہ بیت المقدس کی قدیم دیواروں سے صرف 20میٹر کے فاصلے پر ہے جو قدیم دیواروں کے انہدام کیساتھ ساتھ قبلہ اول کیلئے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔(جاری ہے)
اقصیٰ فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق صہیونی آپریشن میں اموی، عثمانی خلافتوں کے دور میں بنائی گئی کئی تاریخی اسلامی عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
کنعانی دور کے بھی کچھ کھنڈرات تباہ کر دیئے گئے ہیں اور کھدائیوں کو مسجد اقصیٰ کے گرد و پیش میں زیرزمین کھو دی گئی سرنگوں کیساتھ مربوط کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے جاری کھدائیوں کے بعد وادی حلوہ میں ایک سات منزلہ یہودی مرکز قائم کیا جا رہا ہے، جس کیلئے سرمایہ یہودی توسیع پسندی میں مصروف تنظیم العاد نے فراہم کیا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ 16ہزار مربع میٹر رقبے پر ہیکل توراتی کی تعمیر جاری ہے جس کی تعمیر میں صہیونی بلدیہ کی بھی معاونت شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.