ٹھٹھ سے ستر کلومیٹر دور سجاول کے تحصیل جاتی میں بحر عرب ایک بار پھر بپھر گیا

بدھ 19 مارچ 2014 16:48

ٹھٹھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) ٹھٹھ سے ستر کلومیٹر دور سجاول کے تحصیل جاتی میں بحر عرب ایک بار پھر بپھر گیا ہے جس کے باعث سمندر کے نمکین پانی نے جاتی کی ساحلی پٹی کی کلکاچھانی کے علاقے میں حفاظتی بند مکمل طور پر زبون ہوجانے کے باعث ابتک پانچ دیہاتوں میں سمندر کا نمکین پانی داخل ہوچکا ہے جس کے باعث علاقے میں بھاری تباہی کے آثار دیکھائی دے رہے ہیں دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سجاول شوکت جوکھیو نے ساحلی تحصیل جاتی کے پانچ گاوٴں کے ڈوب جانے کی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جاتی ڈاکٹر عمران خواجہ کو علاقے کا سروے کرکے نقصانات کا جائزہ لینے کا حکم جاری کردیا ہے اس سلسلے میں اے سی جاتی ڈاکٹر عمران فاروق نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

19مارچ 2014ء کو بتایا جاتی کی ساحلی پٹی میں کلکاچھانی میں حفاظتی بند کی کئی آر ڈیز میں حفاظتی بند ختم ہوچکا ہے جس کے باعث سمندر میں پیدا ہونے والے جوار بھاٹا کے باعث ابتک پانچ سے زائد دیہات ڈوب چکے ہیں اگر ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی بند کی مرمت نہیں کی گئی تو آئیندہ برساتی سیزن میں بڑی تباہی کے امکانات ہیں اس سلسلے میں ایک مفصل رپورٹ ڈپٹی کمشنر سجاول شوکت جوکھیو کو فراہم کی جائے گی۔