پالتو جانوروں کو مارچ ،اپریل، ستمبر، اکتوبر میں منہ کھر کا حفاظتی ٹیکہ لگوایا جائے‘ محکمہ لائیو سٹاک

بدھ 19 مارچ 2014 16:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ ماہرین نے کہا کہ منہ کھر کا مرض جانوروں کے لیے نہایت تکلیف کا باعث بنتا ہے اس مرض کی علامات میں وائرس جانوروں کے منہ اور کھروں کے درمیان کھال پر حملہ کرتاہے بھینسوں اور گائیوں میں زبان تالوں مسوڑوں ہوانہ اور کھروں کے درمیان چھالے بن جاتے ہیں، متاثرہ جانوروں کو تیز بخار ہوتاہے جانور خوراک کھانا بند کردیتے ہیں اور دودھ کی پیداوارمیں اس مرض کی وجہ سے کمی ہوجاتی ہے بھیڑا اور بکریوں میں چھالوں کی جگہ منہ میں سرخ دھبے نظر آتے اور منہ سے رال ٹپکتی ہے، ماہرین نے منہ کھر سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے بتایا کہ سال میں 2مرتبہ مارچ اپریل اور ستمبر اکتوبر میں منہ کھر کا حفاظتی ٹیکہ لگوایا جائے بیماری کی صورت میں جانوروں کو ونیٹریری ڈاکٹروں سے علاج کروایا جائے منہ کھرسے متاثرہ جانوروں کو صحت مند جانوروں سے الگ رکھا جائے اور باڑے کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اس کے علاوہ نئے خرید کردہ جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے اور مکمل اطمینان کے بعد دوسرے جانوروں میں شامل کریں۔