پاکستان بھارت کو فوری طور پر پسندیدہ ملک کا درجہ دے، بھارتی ہائی کمشنر
بدھ 19 مارچ 2014 15:27
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون نے کہا ہے پاکستان فوری طور پر بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دے، پانی کا مسئلہ ایسا نہیں جو آج ہی حل ہو جائے۔دونوں ملکوں کے واٹر کمیشن سال میں 3 یا 4 مرتبہ ملاقات کرتے ہیں اس مرتبہ واٹر کمیشن کی ملاقات دہلی میں ہوگی جس میں پانی کا مسئلہ زیر بحث آئے گا لیکن تعلقات میں بہتری آنے سے وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان پانی کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا۔
یہ بات انہوں نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت لاہور کے زونل دفتر میں صنعت کاروں اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اجلاس کی صدارت ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور زونل چیئرمین ایس ایم نصیر نے کی۔(جاری ہے)
بھارتی ہائی کمشنر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت پاکستان کو 500میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلیے تیار ہے، دونوں ملکوں کی ٹیکنیکل ٹیمیں جلد رپورٹ پیش کریں گی جس کی روشنی میں پاکستان کو بجلی سپلائی کی جائے گی، جہاں تک بھارت میں ہونیوالے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کی بات ہے تو یہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈ کا مسئلہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ حل کرلیں گے، بنگلہ دیش میں ایشیا کپ میں ساری دنیا نے پاک بھارت میچ دیکھا اور اب ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پھر لوگ پاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں بھارتی فنکاروں کی پذیرائی کی جاتی ہے اسی طرح بھارت میں بھی پاکستانی فنکاروں کو بھرپور عزت دی جاتی ہے جس کی واضح مثال پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کی ہے۔ قبل ازیں بھارتی ہائی کمیشن نے صنعت کاروں اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، دونوں ملک تجارت بڑھانے کیلیے سنجیدہ ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور جب آزادانہ تجارت شروع ہو جائے گی تو تعلقات مزید بہتر ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے کی نسبت پاکستانی کاروباری افراد کو بھارت کے ویزوں میں آسانی فراہم کی گئی ہے، تجارت بڑھانے کیلیے دونوں ملکوں میں نمائشوں کا انعقاد اور وفود کے تبادلے ضروری ہیں، لاہور میں میڈ ان انڈیا نمائش بڑی کامیاب رہی جس میں لاہور چیمبرنے اہم کردار ادا کیا، ایسی نمائشوں کا انعقاد پاکستان بھارت میں بھی کر سکتا ہے۔بھارتی
ہائی کمشنر نے کہا کہ واہگہ بارڈر کے راستے 24گھنٹے تجارت جاری رکھنے، فری ٹریڈ زون کے قیام اور ایک دوسرے کے ملکوں میں بینک برانچیں کھولنے پر غور ہو رہا ہے۔ سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت 10ارب ڈالر تک بڑھائی جا سکتی ہے جس کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کو نان ٹیرف بیریئر ختم اور ویزے میں آسانی فراہم کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام جنگ نہیں امن چاہتے ہیں اور نئی نسل تعلقات بہتر بنانا چاہتی ہے، موجودہ حکومت بھی تجارت بڑھانے کی خواہاں ہے جبکہ یہاں کے کاروباری افراد بھی بھارت سے تجارت چاہتے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ایس ایم نصیر نے کہا کہ اگر مشرقی جرمنی اور مغربی جرمنی اکٹھے ہو سکتے ہیں تو پاکستان اور بھارت اپنے تنازعات بھلا کر تعلقات کیوں بہتر نہیں بنا سکتے، دونوں ملکوں کی کاروباری برادری اور عوام ایک دوسرے سے ملنا اور تجارت کرنا چاہتے ہیں جس کیلیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کو اہم فیصلے کرنے ہوں گے جس کیلیے ہمیں چھوٹے چھوٹے مسئلے ختم کرنے ہوں گے، سمندر میں کون سی سرحد ہوتی ہے کہ آئے دن پاکستانی ماہی گیروں کو پکڑ لیا جاتا ہے اور پھر بعد میں رہا کر دیا جاتا ہے، ایسے واقعات ختم ہونے چاہئیں، کاروباری افراد اور عوام کو ویزے میں مزید آسانی فراہم کی جائے، تجارت بڑھانے کیلیے نان ٹیرف بیریئر ختم کیے جائیں اور پاکستان کو بھی برابری کی سطح پر تجارت کا موقع دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، انجینئرنگ، آئی ٹی انڈسٹری اور زراعت میں جوائنٹ وینچرز سے دونوں ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں، واہگہ بارڈر پر فری ٹریڈ زون کے قیام سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ مل سکتا ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ بھارت کو فوری طور پر پسندیدہ ملک کا درجہ دے دیا جائے کیونکہ بھارت پاکستان کو پہلے ہی یہ درجہ دے چکا ہے اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.