حكومت طالبان سے مذاکرات اور خارجہ پاليسی پر پارلیمنٹ كو اعتماد ميں لے، سید خورشيد شاہ
بدھ 19 مارچ 2014 15:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) قومی اسمبلی ميں قائد حزب اختلاف سيد خورشيد شاہ نے كہا ہے كہ قومی اسمبلی كے اجلاس كے دوران حكومت سے طالبان كے ساتھ مذاكرات اور شام سميت خارجہ پاليسی پر اعتماد ميں لينے كا مطالبہ كريں گے۔پارليمنٹ ہاؤس ميں میڈیا نمائندوں سے بات كرتے ہوئے سيد خورشيد شاہ نے كہا كہ پيپلز پارٹی نے قومی اسمبلی كے اجلاس كے لئے اپنی حكمت عملی طے كرلی ہے جس ميں حكومت كے طالبان سے مذاكرات پر ہونے والی پيشرفت اور شام سمیت خارجہ پالیسی پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ كيا جائے گا، حكومت بے شک ان كيمرہ اجلاس بلاكر بريفنگ دے، ہميں اس پر بھی كوئی اعتراض نہيں۔
انہوں نے كہا كہ طالبان سے مذاكرات كے دوران ہونے والے دھماكوں سے سوالات جنم لے رہے ہيں، پيپلز پارٹی كا واضح مؤقف ہے كہ ملک ميں امن ہونا چاہئے چاہے وہ مذاكرات سے ہو يا كسی اور طريقے سے اور سیاستدانوں کو مذاکرات کے حوالے سے منفی بیانات نہیں دینے چاہئے۔(جاری ہے)
خورشيد شاہ کا کہنا تھا کہ ڈالر آنے كو خوش آمديد كہتے ہيں ليكن عوام كو بھی اس كا فائدہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار تھانہ كچہری كے حوالے سے بيان پر وضاحت كريں، يہ بيان انہوں نے اپنی طرف سے تو نہيں ديا گيا ہوگا تو پھر انہوں نے اس طرح کا منفی بیان کیسے دیا۔
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.