الطاف حسین پاکستان کی سلامتی سے مت کھیلیں، رانا ثناء اللہ
بدھ 19 مارچ 2014 14:37
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین پاکستان کی سالمیت سے مت کھیلیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کے بیان کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیئے، الطاف حسین تقریر کرتے گانا گانے لگ جاتے ہیں، جس آدمی کی ذہنی صحت درست نہ ہو اس پر قانون کا اطلاق بھی نہیں ہوتا۔
(جاری ہے)
وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ چولستان کی صورت حال پر کسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیئے، چولستان میں قحط کی صورت حال نہیں ہے، لوگ اپنے گھروں میں موجود ہیں اور حالات قابو میں ہیں، چولستان میں گزشتہ 3 سال میں بارشیں کم ہوئی ہیں، حکومت کی جانب سے چولستان میں امدادی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرپٹ نظام کوتبدیل کرنے کے لئے اگر کوئی آیا تو وہ فوج سے ہی آیا ہے اور اب بھی فوج حکمرانوں کا ایسا کوئی بھی حکم نہ مانے جس سے ملک کی بدنامی ہو۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.