طالبہ خودسوزی واقعہ؛ ڈی ایس پی اصغرعلی کی 26مارچ تک عبوری ضمانت منظور

بدھ 19 مارچ 2014 14:37

طالبہ خودسوزی واقعہ؛ ڈی ایس پی اصغرعلی کی 26مارچ تک عبوری ضمانت منظور

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) ہائی کورٹ نے مظفر گڑھ میں طالبہ کی خودسوزی کیس میں پولیس کو مطلوب ڈی ایس پی اصغر علی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی اصغر علی عبوری ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ کے رو برو پیش ہوئے جہاں انہوں نے ضمانت کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ آمنہ کی خودسوزی کے واقعے میں ملوث ہی نہیں لیکن اس کے باوجود پولیس ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے، عدالت نے ڈی ایس پی اصغر علی کی 26 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کو عبوری ضمانت کے دوران گرفتار نہ کیاجائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مظفر گڑھ میں آمنہ نامی طالبہ نے اس سے مبینہ زیادتی کے ملزمان کو رہا کئے جانے پر خودسوزی کرلی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اصغر علی سمیت 5 پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔