بالی ووڈ کی سسپنس تھرلر فلم ”سمرات اینڈ کو “کا ٹریلر جاری کردیا گیا

بدھ 19 مارچ 2014 13:53

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) بالی ووڈ کی سسپنس تھرلر فلم ”سمرات اینڈ کو “کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ہدایت کار کوشک گھاٹک ہیں جبکہ فلم کی کہانی ایک جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو ایک لڑکی سے ملاقات کے بعد ایک پر اسرار کیس میں کھو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کویتا برجاتیا کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکار راجیو کھنڈیوال اور مدالاسا شرما نبھا رہے ہیں جو 25اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :