فلم” یا رب “کی کامیابی کیلئے پرامید ہوں‘ اداکار اعجاز خان

بدھ 19 مارچ 2014 13:53

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکار اعجاز خان فلم” یا رب “کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں ، اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اداکار کہلانا ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے اور میں بھی بالی ووڈ انڈسٹری کا حصہ بن کر بے حد خوش ہوں۔ فلمی کیرئیر کا آغاز رام گوپال ورما کی فلم ”رخت چترا “سے کیا جس میں میرا کردار مختصر مگر پاور فل تھا اس کے بعد اللہ کے بندے اور بڈھا ہوگا تیرا باپ جیسی فلموں میں میری پرفارمنس کو سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

ان فلموں کو سائن کرتے ہوئے میرے ذہن میں صرف یہ تھا کہ فنکار کے لیے کردار چھوٹا بڑا کوئی معنی نہیں رکھتا ، بلکہ اس کی کردار نگاری اسے بڑا بناتی ہے۔ اعجاز خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی محنت اور جدوجہد سے آگے بڑھ رہا ہوں، ہدایت کار حسنین حیدر آباد والہ نے مجھے یا رب کے مرکزی کردار میں سائن کیا جس میں ایک فرض شناس پولیس آفیسر روی سنگھ کا کردار نبھا یا ہے جس میں پاکستانی اداکار منظر صبہائی نے بھی اہم کردار نبھایا ہے۔ جن کی پرفارمنس کا میرے سمیت پوری کاسٹ گرویدہ ہوگئی ہے۔ پاکستان آنے کے حوالے سے اعجاز خان نے کہا کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اگر کبھی مجھے موقع ملا تو ضرور آؤں گا۔

متعلقہ عنوان :