نصیر الدین شاہ اور نانا پاٹیکر ایک ساتھ جلوہ گرہونگے

بدھ 19 مارچ 2014 13:53

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) نانا پاٹیکر اور نصیر الدین شاہ کا دور حاضر کے بہترین اداکاروں میں شمار ہوتا ہے لیکن پردے سیمیں پر دونوں کی اداکاری کے جلوے ایک ساتھ بہت کم آئے ہیں۔دونوں نے شاذو نادر ہی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ان میں بھی ان دونوں فنکاروں کے آمنے سامنے کے مناظر بہت کم ہیں۔

(جاری ہے)

اب نانا اور نصیر کے مداحوں کو ان دنوں فنکاروں کو اکٹھے دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

انیس بزمی کی آنے والی فلم’ ’ویلکم بیک“ کے لیے نصیر الدین شاہ نے ہاں کر دی ہے۔’ویلکم بیک‘ 2007 میں آنے والی فلم ’ویلکم‘ کا سیکول ہے۔ اس میں بھی نانا پاٹیکر اور انیل کپور کا اہم کردار ہوگا اور اس میں نصیر الدین شاہ فیروز خان کا کردار ادا کریں گے۔فلم میں اکشے کمار کی جگہ اہم کردار جان ابراہم ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :