سلمان اور دیپیکا بالی ووڈکے فیشن آئیکون ہیں، جیکولین فرننڈس

بدھ 19 مارچ 2014 13:52

سلمان اور دیپیکا بالی ووڈکے فیشن آئیکون ہیں، جیکولین فرننڈس

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) بالی وڈ کی سری لنکن نژاد اداکارہ جیکولین فرننڈس نے اداکار سلمان خان اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فیشن آئیکون کا خطاب دیدیا۔ بالی وڈ اداکارہ جیکو لین فرنینڈس جو خود فٹنس کے حوالے محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار سلمان خان اور اداکارہ دیپکا پڈوکون کو بالی وڈ انڈسٹری کے بہترین فٹنس آئیکون کا خطاب دیدیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ جیکولین نے کہا کہ وہ فلم’ ’ریس ٹو“ میں اداکارہ دیپکا کے ہمراہ کام کرچکی ہیں ۔ فلم کے عکس بندی کے دوران بھی وہ وقت نکال کر خاص طور پر جم جایا کرتی تھی اور کھانے کے حوالے سے بھی ان کا محتاط رویہ تھا جو کہ ان کے لئے متاثر کن تھا۔ حال میں انہیں اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ”کک“ میں کام کرنے کا موقع ملا ہے وہ بھی فٹنس اور صحت مندانہ غذا کے استعمال پر خصوصی توجہ دیتے ہیں عکس بندی سے فراغت پر وہ سلمان سے فٹنس کے حوالے سے مفید ٹپس بھی لیتی رہی ہیں ۔یہ فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :