اداکارہ کنگنا راناوت سوجے گھوش کی فلم میں اہم رول کیلئے منتخب

بدھ 19 مارچ 2014 13:52

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) فلم ’کوئن‘ میں اپنے اداکاری کے لیے تعریف و توصیف حاصل کرنے والی اداکارہ کنگنا راناوت کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انھیں سوجے گھوش کی اگلی فلم”درگا رانی سنگھ“ میں اہم رول کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کردار پہلے ودیا بالن ادا کرنے والی تھیں لیکن ان کے انکار کے بعد اب یہ کردار کنگنا کو مل گیا ہے۔

اس کے علاوہ کنگنا جلد ہی ایک اور فلم میں نظر آنے والی ہیں اور اس فلم کا نام ہے ’ریوالور رانی۔رواں سال 7 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم ’کوین‘ کو ناظرین اور ناقدین دونوں نے ہی بہت پسند کیا ہے۔جبکہ اسی دن ریلیز ہونے والی مادھوری دیکشت اور جوہی چاولہ جیسی بڑی اور مقبول اداکاراوٴں کی فلم گلاب گینگ کو زیادہ بزنس نہیں مل سکا۔

متعلقہ عنوان :