ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش اب بھی جاری

بدھ 19 مارچ 2014 13:11

ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش اب بھی جاری

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی کھوج اب بھی جاری ہے ،گیارہ روز بعد بھی معاملہ قیاس آرائیوں سے آگے نہیں بڑھ سکا، کچھ بھارتی فوجی حکام کی رائے ہے کہ ممکن ہے کہ بھارتی ریڈار بند ہوں جس کی وجہ سے طیارہ نظر نہیں آسکا۔۔ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کی تلاش کے لئے اب تک کی جانے والی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہیں۔

کسی کو نہیں معلوم کہ 8 مارچ کو ملائشیا سے بیجنگ جانے والا 777طیارہ کہاں چلا گیا؟ طیارے کی تلاش میں مصروف ملائشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ تلاش کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ اس کا کل حجم آسٹریلیا کے رقبے کے برابر ہے۔لیکن ملائشیا کی پولیس اور تحقیق کار اب تک طیارے کے لاپتا ہونے کے محرکات کا پتا بھی لگانے میں ناکام ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب طیارے کی گمشدگی کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

کچھ بھارتی فوجی حکام کی رائے ہے کہ ممکن ہے کہ بھارتی ریڈار بند ہوں جس کی وجہ سے طیارہ نظر نہیں آسکا ہو۔ اسی طرح برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لگتا ہے کہ اپنی سمت تبدیل کرنے کے بعد طیارہ بھارت کے اینڈیمان اور نکوبار کے جزائر کی جانب جا رہا تھا۔یہ جزائر تھائی لینڈ اور برما کے درمیان واقع ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ان جزائر کا احاطہ کرنے والے فوجی ریڈار شاید اس وقت بند تھے کیونکہ اس خطے میں کسی فوجی کارروائی کے خطرات کم ہی ہوتے ہیں۔

اسی دوران اپنے گمشدہ پیاروں کو یادکرنے والے لواحقین پل پل تڑپ رہے ہیں۔چینی مسافروں کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں طیارے کے بارے میں درست معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں اور متضادات بیانات نے معاملے کو مزید الجھادیا ہے، اگر ملائیشین حکومت درست معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی تو وہ احتجاجاً بھوک ہڑتال کریں گے۔ لاپتہ طیارے کے مسافروں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کے لئے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور لاپتا افراد کے لئے دعائیں کیں۔

متعلقہ عنوان :