الطاف حسین کے بیانات سنجیدہ نتائج کا سبب بن سکتے ہیں،پرویز رشید

بدھ 19 مارچ 2014 13:11

الطاف حسین کے بیانات سنجیدہ نتائج کا سبب بن سکتے ہیں،پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ الطاف حسین ملک میں عدم اعتماد کی فضا پیدا کر رہے ہیں اور وہ عوام کو گمراہ کرنے کی شعوری کوششیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیانات خطرناک رجحانات کو جنم دینے کے ساتھ ملک میں سراسمیگی اور عدم اعتماد کی فضا پیدا کر رہے ہیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ کسی بھی رہنما کو قومی معاملات پر بیانات سے قبل سو بار سوچنا چاہئے۔ غیر ذمہ دارانہ بیانات سنجیدہ نتائج کا سبب بن سکتے ہیں ۔ الطاف حسین عوام کو گمراہ کرنے کی شعوری کوششیں کر رہے ہیں۔