ورلڈکپ 2022کی میزبانی ، قطر نے فیفا کو رشوت دی ،برطانوی اخبار

بدھ 19 مارچ 2014 12:27

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) قطر نے 2022میں فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے فیفا کو رشوت دی۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ فیفا کے سابق نائب صد ر کو بارہ لاکھ ڈالر دیے گئے۔قطرکوورلڈکپ کی میزبانی کیا ملی سوالات،تنازعات اوراعتراضات کاسلسلہ شروع ہوگیا۔پہلے اس بات پرواویلامچایاگیاکہ قطرکے شدیدگرم موسم میں میگاایونٹ کاانعقاد مہمان کھلاڑیوں کومشکل میں ڈال دیگا،اب ایک اورپنڈوراباکس کھل گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کادعویٰ ہے کہ قطرنے ورلڈکپ کی میزبانی حاصل کرنے کیلئے بھاری رشوت دی۔ رپورٹ کے مطابق فیفا کے سابق نائب صدرجیک وارنراوران کی فیملی کوسات لاکھ پچاس ہزارڈالرزبطوررشوت دیے گئے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ایف بی آئی جیک وارنرکیخلاف تحقیقات کررہی ہے جبکہ ان کا بیٹا گواہ کی حیثیت سے تحقیقات میں مدددے رہاہے۔اس خبرکے بعد نہ صرف فیفا پرانکوائری کیلئے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے بلکہ قطرکوورلڈکپ کی میزبانی سے محروم کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔قطری حکام نے ان تمام خبروں کوبے بنیاد قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :