لیجنڈ اداکار محمد علی بچھڑے آٹھ سال ہو گئے

بدھ 19 مارچ 2014 12:06

لیجنڈ اداکار محمد علی بچھڑے آٹھ سال ہو گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) لالی ووڈ کو اگراپنے کسی اداکار پر ناز ہے، تھا اور رہے گا تو وہ ہیں محمد علی۔ شہنشاہِ جذبات کے فلمی کردار آج بھی جذباتی کرنے کیلئے کافی ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کو باوقار مقام دلانے والے اداکار محمد علی کے پرستار آج ان کی آٹھویں برسی منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ایکٹر کیلئے جن خصوصیات کا ہونا بہت لازم ہے ، محمد علی ان سب پر پورا اترتے تھے۔محمد علی نے اپنے فنی سفر کا آغاز براڈ کاسٹر کی حیثیت سے کیا۔ آواز کی دنیا سے روشنیوں اوررنگوں میں داخل ہوئے۔محمد علی سلوراسکرین کے ہی شہنشاہ جذبات نہ تھے، انہوں نے انتہائی جذباتی اورپرجوش انداز میں خدمت خلق بھی کی۔یوں تو ایکٹنگ کی دنیا کئی جہتوں میں بٹی ہوئی ہے۔ محمد علی ایک ایسے آرٹسٹ تھے جنہیں کمرشل ،کلاسیک اوریجنل اور realistic ایکٹر کے طورپرہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :