سرگودھا، کوٹ مومن میں ماں 2 بیٹیوں سمیت قتل

بدھ 19 مارچ 2014 11:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) کوٹ مومن میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پرحملہ کر کے ماں اور2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن رات گئے نامعلوم افراد نے ایک گھر پر حملہ کر کے ماں اور 2 بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ تینوں ماں بیٹیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکا کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی خاتون کے شوہر کو بھی اسی طرح گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، مکمل تحقیقات کے بعد ہی کو ئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :