سپریم کورٹ کے جسٹس امیرہانی مسلم نے ایل پی جی کوٹہ نظرثانی کیس کی سماعت سے معذرت کر لی

منگل 18 مارچ 2014 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ کے جسٹس امیرہانی مسلم نے ایل پی جی کوٹہ نظرثانی کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ ایل پی جی کوٹہ نظرثانی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس امیرہانی مسلم نے سماعت سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے جج کے طورپرجیوی میں اس کیس پرفیصلہ دے چکا ہوں، یہ میرے لیے مناسب نہیں کہ سپریم کورٹ میں بھی کیس کی سماعت کروں۔ جسٹس امیرہانی مسلم کی معذرت کے بعد پانچ رکنی لارجر بنچ ٹوٹ گیا ہے۔فاضل بنچ کے سربراہ جسٹس ناصرالملک نے نئے بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔