وزیراعظم نوازشریف کو ملائیشین ہم منصب کا فون، طیارے کی تلاش میں تعاون کی درخواست
منگل 18 مارچ 2014 20:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف کو ملائیشیا کے ہم منصب نے ٹیلی فون کرکے لاپتا ملائشین طیارے کی تلاش میں تعاون کی درخواست کی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کے ملائشین ہم منصب نجیب رزاق نے فون کیا اور لاپتا ہونے والے ملائشین طیارے کی تلاش میں تعاون کی درخواست کی۔
وزیراعظم نوازشریف نے ملائشین ہم منصب نجیب رزاق کو طیارے کی تلاش میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔(جاری ہے)
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملائیشیا اس سلسلے میں بھارت سمیت کئی ممالک سے تعاون مانگ چکا ہے اور خطے کے تمام ممالک سے طیارے کی تلاش میں تعاون کی بھی اپیل کررہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کے پاکستان میں اترنے کی خبریں بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں اگر طیارہ پاکستانی حدود میں بغیر اجازت داخل ہوتا تو ریڈار سسٹم میں اس کا ڈیٹا موجود ہوتا اورالرٹ بھی جاری ہوجاتا۔واضح رہے کہ ملائشین طیارہ گزشتہ کئی روز سے لاپتا ہے جس کی تلاش کے لئے ملائیشیا نے امریکا،جاپان،پاکستان اور بھارت سمیت 25 ممالک سے مدد مانگی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.