ایف آئی اے نے کروڑوں کی گیس چوری میں ملوث ہونے پر محکمے سے نکالے گئے افسران و ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا،مذکورہ افسران و ملازمین کیخلاف مقدمات درج کر کے ان سے ریکوری کرنے کیلئے فہرست مرتب کر کے منظوری کیلئے بھجوا دی گئی‘ ذرائع
منگل 18 مارچ 2014 19:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کروڑوں روپے کی گیس چوری کرانے میں ملوث ہونے پر محکمے سے نکالے گئے افسران و ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا ،مذکورہ افسران و ملازمین کیخلاف مقدمات درج کر کے ان سے ریکوری کرنے کیلئے فہرست مرتب کر کے منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ۔
(جاری ہے)
ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ سوئی گیس نے کروڑوں روپے کی گیس چوری میں ملوث افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کو صرف تحقیقات اور ملازمتوں سے برطرف کرنے تک محدود رکھا ہے ۔
جسکے بعد ایف آئی اے میں بجلی اور گیس چوروں کی گرفتاری کیلئے قائم کئے گئے الیکٹرک ،سوئی گیس انسداد چوری سیل نے انکے خلاف مقدمات درج کرانے اور ان سے اس مد میں ریکوری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ابتدائی طور پر پچاس کے قریب افسران و ملازمین کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ہے جسے حتمی منظوری کے لئے بھجوا دیا گیا ہے اور اسکی منطوری ملتے ہی ان افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.