بھارت پاکستان کو 500میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے تیار ہے ،دونوں ممالک کی ٹیکنیکل ٹیمیں جلد رپورٹ پیش کریں گی ‘ بھارتی ہائی کمشنر،پاکستان اوربھارت انڈس کمشنر کے نئی دہلی میں ہونیوالے اجلاس میں پانی کا مسئلہ زیر بحث آئے گا ، ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان
منگل 18 مارچ 2014 19:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) پاکستان میں تعینات بھارتی سفیر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھون نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو 500میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے تیار ہے ،دونوں ممالک کی ٹیکنیکل ٹیمیں جلد رپورٹ پیش کریں گی ،پاکستان اور بھارت کے انڈس کمشنر کے نئی دہلی میں ہونیوالے اجلاس میں پانی کا مسئلہ زیر بحث آئے گا ، تعلقات میں بہتری آنے اوروقت کے ساتھ ساتھ پانی کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت لاہور کے زونل دفتر میں صنعتکاروں اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب اور بعدا زاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کا تجارت کو بڑھانے کی طرف سے اقدامات خوش آئند ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور آزادانہ تجارت کے آغاز کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے کی نسبت پاکستانی کاروباری افراد کو بھارت کے ویزوں میں آسانی فراہم کی گئی ہے۔تجارت بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں میں نمائشوں کا انعقاد اور وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جہاں تک واہگہ بارڈر کے راستے 24گھنٹے تجارت جاری رکھنے،فری ٹریڈ زون کا قیام اور ایک دوسرے کے ممالک میں بنک برانچیں کھولنے پر غووروخوض ہو رہا ہے اور اس اقدام سے دونوں ممالک کی معیشت بھی مضبوط ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑی تجارتی منڈی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اس سے استفادہ کرے۔انہوں نے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کرکٹ بورڈ ز کا مسئلہ ہے جو اسے حل کر لینگے ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.