ایمرجنسی کے تمام احکامات مشرف نے خود جاری کئے،دیگر لوگوں کوشامل کرنے کی بات زبانی کلامی ہے، اعتزاز احسن،عدالت پہلے ہی بہت مہلت دے چکی،ہے ،پرویزمشرف کو31مارچ کو خود ہی پیش ہوجانا چاہیے ، رہنماء پیپلز پارٹی

منگل 18 مارچ 2014 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ میں دیگر لوگوں کوشامل کرنے کی بات زبانی کلامی ہے،تین نومبرکے تمام احکامات پرویز مشرف نے خود جاری کیے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا کہ کوئی بھی فوجی پرویزمشرف کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھ رہا،عدالت پہلے ہی بہت مہلت دے چکی ہے اب پرویزمشرف کو31مارچ کو خود ہی پیش ہوجانا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تھرمیں قحط کی ذمہ داروفاقی حکومت کے ساتھ سندھ حکومت بھی ہے،،سندھ حکومت کواپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے،،ان کا کہنا تھا کہ اگرمختاراں مائی کے مجرموں کوسزا ہوئی ہوتی توآج آمنہ خود کوآگ نہ لگاتی۔

متعلقہ عنوان :