پرویز مشرف نے غداری کیس کی فوجی عدالت منتقلی سے متعلق خصوصی عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

منگل 18 مارچ 2014 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف نے غداری کیس کی فوجی عدالت منتقلی سے متعلق خصوصی عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

سابق صدر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف کی حیثیت سے 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی نافذ کی تھی، اس سلسلے میں خصوصی عدالت کا فیصلہ غیرقانونی اور غیرآئینی ہے، اس لئے عدالت سے استدعاہے کہ ان کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ فوجی عدالت میں منتقل کیا جائے۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف کے وکلا ء کا موقف ہے کہ خصوصی عدالت میں سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت غیرآئینی ہے ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلنا چاہئے، اس حوالے سے انہوں نے خصوصی عدالت میں بھی درخواست دائر کی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :