سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکریٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل جنرل یاسین ملک دیگر کو 3اپریل تک کے نوٹس جاری کردیئے

منگل 18 مارچ 2014 19:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکریٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل جنرل یاسین ملک ،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے،اورایگزیکٹو آفس کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو3 اپریل تک کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اے کے رہائشی بیرسٹر ولید خانزادہ نے زمزمہ کلفٹن میں 3600 اسکوائر یارڈ کے رفاعی پلاٹ پر پارک ختم کرکے یہ پلاٹ تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر دورکنی بنچ نے گزشتہ برس متعلقہ افسران کو حکم دیا تھا کہ یہ پلاٹ بلڈر سے واپس لے کر تعمیر کی جانے والی عمارت گرائی جائے اور پارک قائم کیا جائے تاہم اس عدالتی حکم کی تعمیل نہ ہونے پر درخواست گزار نے توہین عدالت کی درخواست جمع کرائی۔

متعلقہ عنوان :