کراچی اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں18ارب30لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 17.87پوائنٹس اضافے سے 27246.97پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 18 مارچ 2014 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کومعمولی تیزی رہی۔ سرمایہ کاری مالیت میں18ارب30لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت20.95فیصد کم جبکہ52.01فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27371پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ ، پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ کے اختتام پر 17.87پوائنٹس اضافے سے 27246.97پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر373کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے154کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ194کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ25کے حصص میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں18 ارب30لاکھ 43 ہزار 538 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب88ارب 17کروڑ76لاکھ 33ہزار383روپے ہوگئی ۔منگل کو کاروباری سرگرمیاں16کروڑ58لاکھ 2ہزار 240شیئرز رہیں جوپیرکے مقابلے میں4کروڑ39لاکھ 41 ہزار630شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت296.00روپے اضافے سے8996.00روپے،پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت45.83روپے اضافے سے962.58روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت226.86روپے کمی سے 4472.14روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت76.75روپے کمی سے2901.50روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کوفیصل بینک کی سرگرمیاں1کروڑ96لاکھ 28ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے اضافے سے13.20روپے اور ٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں1کروڑ65لاکھ 37ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت34پیسے اضافے سے14.44روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس28.83پوائنٹس کمی سے 19579.65پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس67.66پوائنٹس کمی سے45654.81جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس58.77پوائنٹس اضافے سے 20346.11پوائنٹس پر بند ہوا ۔