غریب قیدیوں کاجرمانہ پنجاب حکومت اداکرے گی،سزاپوری ہونے پررہاکردیاجائیگا،چوہدری عبدلوحیداآرائیں، عدا لتوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر نے کے ساتھ وکلا ء اور گو اہوں کے تحفظ کیلئے انتظا مات کئے جا ئیں گئے ،صوبائی وزیر

منگل 18 مارچ 2014 18:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) صو با ئی وزیر جیل خا نہ جات چو ہدری عبدا لوحید آا ئیں نے کہا ہے کہ جن غریب قیدیوں کی سزا ئیں پوری ہو چکی ہیں اور وہ جر مانہ کی رقم ادا نہیں کر سکتے پنجاب حکو مت نے ان کی رہا ئی کا فیصلہ کر لیاہے ان قیدیوں کے جر مانے کی رقم پنجاب حکو مت ادا کرے گی اور ان غریب قیدیوں کو رہائی پر دس دس ہزار رو پے مالی امداد کے طور پربھی دیے جا ئیں گئے تا کہ ان لو گوں کو گھروں میں جا کر کسی پر یشا نی کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔

ان خیا لات کا اظہار صو بائی وزیر نے رکن قو می اسمبلی حمزہ شہباز کے ہمرا ہ کیمپ جیل لا ہور کا دورہ کرتے ہو ئے کیا ۔صو با ئی وزیر نے کہا پنجاب بھر کی جیلوں کے اندر اسیران کو وہ تما م سہو لتیں دی جاری ہیں اور جیلوں کے اندر سپورٹس گراؤ نڈ بھی بنا ئے جا رہے ہیں تا کہ اسیران سپورٹس سر گر میوں میں بھی حصہ لیں سکیں ۔

(جاری ہے)

چو ہدری عبدا لو حید آرا ئیں نے کہا دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ملز مان اور ان کے خلاف بلا خوف مقد مات کی سما عت کے لیے پنجاب کی 6جیلوں کو انتہا ئی حساس قرار دے دیا گیا ہے جن میں لا ہور ،ملتان ،میا نوا لی ،راولپنڈی ،فیصل آباد اور سا ہیوال کی جیلیں شا مل ہیں اور ان جیلوں کی سیکورٹی کو بڑ ھا دیا گیا ہے و فاقی حکو مت کی جا نب دہشت گردی کے ملز مان کے مقد مات کی پیروی کے لیے اسلا م آباد کے علاوہ راولپنڈی ،ملتان اور لا ہور میں ریجنل ہیڈ کواٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں اور ان کی حدود کاتعین بھی کردیا ہے ملتان ریجن میں سا ہیوال ،ڈی جی خاں اور بہاول پور شا مل ہیں اور ان ریجنزکے انچا رج ریجنل پو لیس آفیسر اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ہو نگے جوہائی سیکورٹی جیلوں کے تحفظ کے اقدام کر نے کے ساتھ وہاں عدا لتیں بھی قائم کرکے انملز مان کے کیسز کی سماعت کروائے گئے اور ان عدا لتوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے اہم شوا ہد کے ساتھ وکلا ء اور گو اہوں کے تحفظ کے لیے بھی انتظا مات کیے جا ئیں گئے ۔

متعلقہ عنوان :