حکومت ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ ’’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ میں درج کرائے، خورشید شاہ

منگل 18 مارچ 2014 17:58

حکومت ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ ’’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ میں درج کرائے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تاریخ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ شائد کسی نے نہیں دیا اس لئے حکومت کو اسے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانا چاہئے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری حملے میں وفاقی وزیر داخلہ نے غیر ذمہ داری کی انتہا کردی، پتہ نہیں انہوں نے جج کا قتل ان کے سیکیورٹی گارڈ پر ڈال کرکے کس کی خدمت کی جب کہ انہوں نے اس معاملے پر عوام اور ایوان دونوں کو گمراہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے وزیر دفاع پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں جس کا جواب حکومت خود دے۔

سعودی عرب کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ ملنے پرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تاریخ میں اتنا مہنگا تحفہ شائد کسی نے بھی کسی کو نہیں دیا اس لئے اسے ’’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ میں درج کرایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنانا چاہتی ہے تو قانون سازی کا انتظارکرےاور اگر اسے جلدی ہے تو کسی بھی شخص کو اس عہدے پر مقرر کردے۔

متعلقہ عنوان :