بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے

منگل 18 مارچ 2014 17:22

بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں ان کا وزیر اعطم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل کیانی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر وفاقی وزرا خواجہ آصف، پرویز رشید اور احسن اقبال بھی موجود تھے جبکہ معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اپنے 3 سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم اور صدر ممنون حسین سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور، علاقائی اور عالمی امور زیر غور آئیں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بحرین کے بادشاہ کا یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 4 دہائیوں میں بحرین کا بادشاہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

متعلقہ عنوان :