امن و امان کی خراب صورتحال پر اپوزیشن کاپنجاب اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ ،احاطے میں احتجاج
منگل 18 مارچ 2014 16:48
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) امن و امان کی خراب صورتحال پر اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر کے اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کیا جبکہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف مستعفی ہو کر رکن قومی اسمبلی کاالیکشن لڑ کر وزارت خارجہ کا قلمدان اور حمزہ شہباز شریف صوبائی اسمبلی کی نشست پر منتخب ہو کر وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیں ۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی گورچانی کی صدارت میں مقررہ وقت دس بجے کی بجائے ایک گھنٹہ دس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے بارے میں میڈیا میں آنے والی رپورٹس دیکھ کر روح کانپ اٹھتی ہے ۔ ابھی آمنہ کی خود سوزی کی وجہ سے پنجاب میں سوگ کی کیفیت تھی کہ بیس خواتین کے اغواء ،چنیوٹ میں ونی دی گئی عورت سے پانچ دن تک اجتماعی زیادتی کے بعد برہنہ درخت سے باندھ دینے اورشیخوپورہ میں خاتون کے پولیس تشدد سے ہلاکت کے واقعات سامنے آ گئے جبکہ روزانہ کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.