پانی کی قلت پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے ، وفاقی وزیراحسن اقبال

منگل 18 مارچ 2014 14:08

پانی کی قلت پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے ، وفاقی وزیراحسن اقبال

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانی کابہت زیادہ چیلنج ہے،ڈیم نہ بنائے توفوڈ سیکیورٹی کابھی خطرہ ہوگا۔لاہورمیں تیسری سالانہ ساوٴتھ ایشین کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

معیشت کابراحال رہا،غربت اورمہنگائی نے عام آدمی کوماردیا،احسن اقبال کاکہناتھاکہ وژن 2025ء کے تحت معاشی ایجنڈا تشکیل دیدیا،حکومتی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان آگے بڑھ رہاہے۔انہوں نے کہاکہ توانائی بحران کاخاتمہ ترجیحی بنیادوں پرکررہیہیں،جبکہ نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جارہے ہیں۔احسن اقبال کا خطاب جاری تھاکہ لوڈشیڈنگ سے اندھیراچھاگیا۔

متعلقہ عنوان :