اداکارہ لیلیٰ نے رئیلیٹی شو” دیسی کڑی “ میں شرکت کرنے کیلئے نجی ٹی وی چینل سے معاہدہ کر لیا

منگل 18 مارچ 2014 13:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) اداکارہ لیلیٰ نے رئیلیٹی شو” دیسی کڑی “ میں شرکت کرنے کے لیے نجی ٹی وی چینل سے معاہدہ کر لیا ۔ یکم اپریل سے رئیلیٹی شو ” دیسی کڑی “ کی ریکارڈنگ شروع کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس شو کو بہاولپور کے قریب ایک گاؤں میں ریکارڈ کیا جائے گا ۔ رئیلیٹی شو میں اداکارہ لیلیٰ سمیت مختلف ماڈلز کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے اور شو میں حصہ لینے والوں کو مختلف ٹاسک دیئے جائیں گے ۔ مذکورہ شو کے رائٹر و ڈائریکٹر وقار ذکا ہیں ۔اس شو کو نجی ٹی چینل سے آن ائیر کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :