امریکی سنگر جیمز براؤن کی زندگی پر بننے والی فلم یکم اگست کو ریلیز ہو گی

منگل 18 مارچ 2014 13:19

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) اپنی لاجواب گائیکی اور بے مثال موسیقی سے لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالے معروف امریکی سنگر جیمز براؤن کی زندگی پر بننے والی نئی ڈرامہ فلم ” گیٹ آن اپ “ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار ٹیٹ ٹیلر کی اس بائیو پک فلم میں ایک غریب امریکی بچے کے گلوکار بننے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کے سفر میں پیش آنے والے نشیب و فراز کو انتہائی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔

یونیورسل پکچرز کے تحت مکمل ہونے والی اس فلم میں منفرد سٹائل کے مالک آنجہانی سنگر جیمز برآن کا کردار چیدہ یک باس مین نے ادا کیا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نیلسن ویلس اور ٹیکا سمپ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ برائن گریز مائیک جیکر اور وکٹوریہ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس میوزیکل ڈرامہ فلم کو یکم اگست سے سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :