پاکستان کسی مخصوص آپریشن کیلیے بھی تیارہے، ترجمان دفترخارجہ

منگل 18 مارچ 2014 11:36

پاکستان کسی مخصوص آپریشن کیلیے بھی تیارہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) گمشدہ طیارے کی تلاش میں پاکستان بھی حصہ لے رہاہے، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی مخصوص آپریشن کی درخواست کی گئی تو پاکستان اس کیلیے بھی تیار ہے۔

(جاری ہے)

طیارے کی صحیح سمت کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے وسیع علاقے میں طیارے کی تلاش جاری ہے ، اور ملائشیین حکام پاکستان سمیت چھبیس ممالک سے ڈیٹا حاصل کررہے ہیں۔

برطانوی میڈیا نے ملائشین حکام کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے تھے کہ افغان اور پاکستان طالبان پر بھی ہائی جییکنگ کا شبہ کیا جارہاہے۔پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی مخصوص قسم کے سرچ آپریشن کے لیے بھی تیار ہے۔ تاہم پاکستان پہلے واضح کرچکا ہے کہ اس کی فضائی حدود میں ملائشین طیارے کی داخلے کی امکانات نہیں ، کیونکہ بنا اجازت کوئی بھی طیارہ آئے تو الرٹ نافذ ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :