حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کیلئے جگہ کا تعین تاحال نہ ہو سکا

منگل 18 مارچ 2014 11:36

حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کیلئے جگہ کا تعین تاحال ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکم پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کے لئے لدھا، مکین اور میران شاہ کے نام تجویز کئے ہیں لیکن براہ راست مذاکرات کے لئے جگہ کا تعین تاحال نہیں ہو سکا ہے۔پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے حکومت کو لدھا، مکین اور میران شاہ کے نام تجویز کئے ہیں لیکن جگہ کا تعین تاحال نہیں ہو سکا ہے، جگہ کے تعین کے لئے حکومت اور طالبان شوری سے بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند کا کہنا ہے کہ طالبان سے کسی بھی جگہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، لدھا ہو یا مکین ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ رستم شاہ مہمند کا کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات کا مقصد اعتماد کی فضا قائم کرنا ہے، اگر حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات ہو جائیں تو اعتماد کی فضا بحال ہوجائے گی۔واضح رہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں پر حکومتی کمیٹی ملک میں امن کے لئے اب طالبان شوری سے براہ راست مذاکرات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :