پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں تسلی بخش جوابات نہ دینے پر اپوزیشن اراکین کا احتجاج ،صوبائی وزیر آصف بھا ” یہ نیا سوال ہے ،معاملہ عدالت میں ہے ،محکمے نے کارروائی کی ہے “جوا ب دے کر وقت گزار لیا
پیر 17 مارچ 2014 22:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں تسلی بخش جوابات نہ دینے پر اپوزیشن اراکین کا احتجاج ،صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا اراکین کے سوالات کے ” یہ نیا سوال ہے ،معاملہ عدالت میں ہے ،محکمے نے کارروائی کی ہے “جوا ب دے کر وقت گزار لیا ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد مقررہ وقت تین بجے کی بجائے ایک گھنٹہ پانچ منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی گورچانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔
وقفہ سوالات کے دوران اراکین اسمبلی درختوں کی چوری کے مقدمات اور ریکوری کی مد میں رقم کے حوالے سے دی جانے والی تفصیلات پر تحفظات کا اظہار کرتے رہے ۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ جنوری 2012ء میں لاہور اور اور سفاری پارک میں رانی کھیت کی بیماری سے سفار ی زو لاہور میں 60مور اور فزنٹ ہلاک ہوئے تھے جن کی مالیت 204542روپے تھی ۔(جاری ہے)
ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب میں 1.62ملین ایکڑ رقبہ پر جنگلات موجود ہیں ۔
محکمہ جنگلات نے درختوں کی چوری روکنے کے لئے فاریسٹ ایکٹ 1927میں ترامیم کر کے 2010ء میں نیا ایکٹ منظور کرایا تھا جس میں جنگل چوروں کی سزاؤں میں اضافہ کیا گیا اور اسکے علاوہ ضابطہ فوجداری کے تحت پرچہ بھی درج کرایا جاتا ہے ۔ وقفہ سوالات کا وقت ختم ہونے پر حکومتی رکن اسمبلی شیخ علاؤ الدین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرے سوالات کو جان بوجھ کر آخر میں رکھا جاتا ہے ۔ رکن اسمبلی کے احتجاج پر ڈپٹی اسپیکر نے انکے سوالات کو ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ شامل کرنے کی ہدایت کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار
-
گندم کی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد حصہ مختلف وجوہات کی بناء پر ضائع ہو جاتا ہے،رپورٹ
-
واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
-
پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے،جام کمال خان
-
این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کردی گئی
-
وزیراعلی پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی
-
سمندر پار پاکستانی عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی مرتب
-
گلی محلوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین دوست دھر لئے گئے
-
گورنرسندھ سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی گورنر ہائوس میں ملاقات
-
گورنر سندھ سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کے ہمراہ ملاقات
-
پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوںکا ملکی ترقی میںنمایاں کردار ہے، ایازمیمن
-
کورونا فنڈز میں50کروڑ کے الزام میں ملوث اکاؤنٹنٹ کی بحالی کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.