پی آئی اے کے عملے نے کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود مدینہ منورہ جانے والے 20عمرہ زائرین کا آف لوڈ کر دیا

پیر 17 مارچ 2014 22:44

پی آئی اے کے عملے نے کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود مدینہ منورہ جانے والے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) پی آئی اے کے عملے نے کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود مدینہ منورہ جانے والے 20عمرہ زائرین کا آف لوڈ کر دیا جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند افراد کو جہاز میں سوار کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سوموار کے روز پی آئی اے کی پروزاز پی کے 755نے عمرہ زائرین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہونا تھا مگر کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود 20عمرہ زائرین کو آف لوڈ کر دیا گیا جن میں اکثریت بزرگ عمرہ زائرین کی تھی ۔اس موقع عمرہ زائرین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عملے نے من پسند افراد کو بھجوا دیا اور انہیں اندر سے باہر نکال دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :