توانائی بحران ،انتہا پسندی اورکرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے،تینوں مسائل سے اکٹھے نمٹنا ہوگا‘شہباز شریف،شرح نمو میں اضافے اور معاشی ترقی کیلئے اپنے وسائل پر انحصار کرنا ہوگا،23مارچ کو رالپنڈی اسلام آبادمیٹروبس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا، چین نے 20ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی‘وزیراعلی کا ساوٴتھ ایشیا گروتھ کانفرنس سے خطاب
پیر 17 مارچ 2014 22:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کے بحران، کرپشن،دہشت گردی اورانتہا پسندی نے قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔اجتماعی بصیرت انتھک کاوشوں اور محنت کے ذریعے ملک کو ان مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے،توانائی بحران ،انتہا پسندی اورکرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ہمیں تینوں مسائل سے اکٹھے نمٹنا ہے۔
شرح نمو میں اضافے اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اپنے وسائل پر انحصار کرنا ہوگا۔ زراعت، لائیوسٹاک،ڈیری فارمنگ کے شعبوں میں بڑا پوٹینشل موجود ہے اوران شعبوں کو ترقی دے کر قومی معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے ۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں قومی معیشت کی مضبوطی ،شرح نمومیں اضافے اور توانائی بحران کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کاوشیں کی جارہی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.