لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس9.00پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5162.23 پربندہوا

پیر 17 مارچ 2014 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس9.00پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5162.23 پربندہوا ۔ مجموعی طور پر98کمپنیوں کا کاروبارہوا۔23کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،20کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل12 لاکھ96 ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈ2 لاکھ88ہزارحصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے1 لاکھ57ہزارحِصص۔جبکہ سوئی سدر گیس کمپنی لمیٹڈکے1 لاکھ55ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ شیل پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت6.30روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.65 روپے کم ہو گئی