حکومت صرف دس منٹ کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے لا کھوں روپے خرچ کررہی ہے،مفتی جنان،صرف دس منٹ کیلئے اجلاس بلایا جارہا ہے یہ سرکاری وسائل کا ضیاع ہے،اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارخیال

پیر 17 مارچ 2014 19:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) خیبرپختونخوا سمبلی کااجلاس شروع ہوتے ہی رکن اسمبلی مفتی سید جنان نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف دس منٹ کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے لا کھوں روپے خرچ کررہی ہے ،صرف دس منٹ کیلئے اجلاس بلایا جارہا ہے یہ سرکاری وسائل کا ضیاع ہے اس کے علاوہ ماضی کی حکومت کی طرح موجودہ صوبائی حکومت بھی این جی اوز کے بلوں کو اسمبلی میں پیش کر رہی ہے جس کے جواب میں سینئروزیرسراج الحق نے کہا کہ آئین کے تحت اسمبلی کا اجلاس سو دن پورا کرے گا موجودہ سیشن میں پندرہ قانونی بل پیش کئے جائیں گے اس لئے یہ وقت کا ضیاع نہیں ۔

(جاری ہے)

اگر کوئی بھی این جی او قانون کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے اپنا اصلاحاتی ایجنڈے طے کرے تو اس پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :