پشاور، صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایکسائزو ٹیکسیشن کا اجلاس

پیر 17 مارچ 2014 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) خیبر پختو نخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز و ٹیکسیشن کا ایک اجلاس پیر کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں رکن صوبائی اسمبلی و چےئرمین جمشید خان مہمند کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دوسروں کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی محمد ذاہد درانی ، اکرام اللہ خان گنڈاپور، ارباب اکبر حیات ، محترمہ یاسین پیر محمد خان ،محترمہ خاتون بی بی ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختو نخوا ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ قانون مسعود الحسن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوانے قائمہ کمیٹی کے اراکین کو محکمہ کی کارکردگی ،انتظامی ڈھانچے اور اُمور کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔