پاکستان نے ٹی 20 وارم اپ میچ جیت لیا

پیر 17 مارچ 2014 18:46

پاکستان نے ٹی 20 وارم اپ میچ جیت لیا

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ورلڈ کپ ٹی 20 وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کپتان محمد حفیظ اور وکٹ کیپر کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف 7 وکٹوں سے فتح دلوا دی۔ محمد حفیظ نے 39 گیندوں پر 55 جبکہ کامران اکمل نے 45 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔

پاکستان نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے کھیل کا آغاز کیا۔ پاکستانی بائولرز کی شاندار گیند بازی کے باعث کیویز کو 14 رنز پر پہلا نقصان ہوا جب کین ولیمسن 7 رنز بنا کر محمد طلحہ کا شکار بنے۔ مارٹن گپٹل بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

روز ٹیلر 9 رنز بنا سکے۔ کولن منرو 20 رنز بنا کر بلاول بھٹی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کوری اینڈرسن اور جمی نیشام ایک، ایک، ٹم سوتھے 5 اور لیوک رونچی 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکلم 59 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہ کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بائولر عمر گل نے 3 جبکہ محمد طلحہ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز بنا سکی تھی۔

متعلقہ عنوان :