فضائی تاریخ کے المناک حادثات، ایک حادثے میں583 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پیر 17 مارچ 2014 16:38

فضائی تاریخ کے المناک حادثات، ایک  حادثے میں583 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) فضائی تاریخ کے المناک حادثات میں مارچ 1977ء کو جزائر کاری کے رن وے پر رائل ڈچ ائیر لائن کے 474 اور بیسن امریکن کے 747 طیاروں کے مابین ٹکر ہوئی۔ حادثے میں 583 افراد ہلاک ہوئے اور اسے دو جہازوں کا بدترین حادثہ قرار دیا جاتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایم ایچ 370 نامی پرواز گزشتہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 2 بج کر 40 منٹ پر کوالالمپور کے ہوائی اڈے سے اڑی تھی اور اسے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے بیجنگ پہنچنا تھا مگر پرواز کے دوران یہ طیارہ لاپتہ ہو گیا۔

طیارے پر 277 مسافروں میں سے 53 افراد چین کے باشندے تھے جبکہ 38 کا تعلق ملائشیا، 7 انڈونیشیاء، 7 آسٹریلیا، 5 بھارت سے اور 4 کا تعلق امریکہ سے ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ طیارے کے لاپتہ ہونے کے بارے میں کی جانے والی تحقیقات کا مرکز طیارے پر سوار دو مسافر ہیں جو چوری کردہ پاسپورٹوں پر سفر کر رہے تھے.

پاسپورٹوں کے حقیقی مالکان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں ایک اٹلی اور دوسرا آسٹریلیا کا باشندہ ہے۔ ان کے پاسپورٹ تھائی لینڈ میں چوری ہوئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 20 اپریل 2012ء بھوجا ائیر لائن اسلام آباد، 2011 ایران ائر لائن، 2010ء افریقہ ائر لائن، 2010ء پولینڈ کے صدر طیارہ حادثہ روس کے مغربی شہر میں واقع ہوا۔ 2009ء میں ائیر فرانس، 2002ء چائنا ائر لائن، 2001ء امریکن ائر لائن کا طیارہ 3000 جان ایف کنٹری ائیر پورٹ سے ٹیک آف کرنے کے فوری بعد حادثے کے نتیجے میں 265 لوگ مارے گئے تھے جس میں انڈونیشین ائر لائن سمیت دیگر ائیر لائنوں کے طیارے بھی گرے تھے۔

متعلقہ عنوان :