ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 146 رنز کا ہدف

پیر 17 مارچ 2014 16:34

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) بنگلہ دیش میں کھیلے جا رہے ورلڈ ٹی 20 وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 146 رنز کا ہدف دے دیا۔ میرپور میں جاری ورلڈ کپ ٹی 20 کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے کھیل کا آغاز کیا۔ قومی بولز کی شاندار بائولنگ کے باعث کیویز کو 14 رنز پر پہلا نقصان ہوا جب کین ولیمسن 7 رنز بنا کر محمد طلحہ کا شکار بنے۔

(جاری ہے)

مارٹن گپٹل بھی زیادہ دیر کیریز پر نہ ٹھہر سکے اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ روز ٹیلر 9 رنز بنا سکے۔ کولن منرو 20 رنز بنا کر بلاول بھٹی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کوری اینڈرسن اور جمی نیشام ایک، ایک، ٹم سوتھے 5 اور لیوک رونچی 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکلم 59 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہ کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بائولر عمر گل نے 3 جبکہ محمد طلحہ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز بنا سکی۔

متعلقہ عنوان :