انڈین ویلز، بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کو فائنل میں شکست

پیر 17 مارچ 2014 14:33

انڈین ویلز، بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کو فائنل میں ..

انڈین ویلز / کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور زمبابوین پلیئر کارا بلیک کو انڈین ویلز کے ویمنز ڈبلز فائنل میں شکست ہوگئی۔

(جاری ہے)

چینی پلیئر پینگ شوئی اور چائنیز تائپے کی سو وائی ہائش نے ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تین ایشین پلیئرز نے حصہ لیا، ہائش اور شوئی نے فائنل میں 7-6(7/5) اور6-2 سے کامیابی کی بدولت فیصلہ کن میچز میں اپنا ریکارڈ11-0 سے مزید بہتر بنالیا،اس جوڑی نے گذشتہ ماہ دبئی ایونٹ کی ٹرافی بھی اپنے نام کی تھی، واضح رہے کہ شوئی اور ہائش سردست ویمنز ڈبلز میں نمبرون جوڑی بھی ہیں، دوسری جانب ثانیہ مرزا دوسری مرتبہ انڈین ویلز ٹرافی جیتنے میں ناکام رہیں، انھوں نے 2011 میں روسی پلیئرالینا ویسنینا کی سنگت میں ٹائٹل جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :