حکومت طالبان مذاکرات ،ملاقات کیلئے جگہ کا تعین کر لیا گیا

پیر 17 مارچ 2014 13:15

حکومت طالبان مذاکرات ،ملاقات کیلئے جگہ کا تعین کر لیا گیا

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کی ملاقات کے لئے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے۔،ہمارے نمائندے رحمت اللہ شباب کے مطابق حکومتی کمیٹی نے مذاکرات کیلئے شمالی وزیر ستان کے بارڈر پر واقعہ علاقہ اے فار بنوں باکا خیل بنوں ایئر پورٹ کا انتخاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

جن کیلئے حکومتی کمیٹی نے باضابطہ طور پر طالبان کمیٹی کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف طالبان جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدا اور تحصیل مقین تجویز کر چکے ہیں۔ یہ علاقہ 2004ء سے 2010تک طالبان کے زیر کنٹرول رہا اور2010ء کے آخر میں آپریشن راہ نجات کے بعد یہ علاقہ سکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔ اس علاقہ میں اب بھی طالبان کے مضبوط ٹھکانے موجود ہیں۔ اور یہ علاقہ طالبان اپنے عمل داری والے علاقہ کا راز دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :