لاڑکانہ میں آج کاروباری مراکز اور بازار کھل گئے

پیر 17 مارچ 2014 13:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء)لاڑکانہ میں ہفتے کی رات مقدس اوراق کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے کے بعدآج صورتحال معمول پر آگئی ہے۔ تمام کاروباری مراکز اور بازار کھل گئے ہیں،لاڑکانہ کے علاقے مراد وہن میں ہفتے کی رات مقدس اوراق کی مبینہ بے حرمتی کاواقعہ کے بعد علاقہ میں حالات معمول پر آگئے ہیں بازار اور دکانیں کھل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ہندوں کے مندروں پر پولیس اور رینجرز اہل کار تعینات ہیں۔واقعہ کی تحقیقات کے لئے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر سعیدنے علماء کرام اور اقلیتی رہ نماوٴں پر مشتمل چار رکنی کمیٹی بنادی ہے، جوواقعے کی تحقیقات اور ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کے علاوہ دھرم شالہ کو نذر آتش کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کرے گی۔ دھرم شالہ کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ حکومت سندھ کرے گی۔پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لیا ہوا ہے۔