فلم ”راگنی“ شائقین کے رونگٹے کھڑے کر دے گی‘ فلم ساز ایکتا کپور

پیر 17 مارچ 2014 12:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) دہلی میں بالی وڈ کی نئی ہارر فلم راگنی ایم ایم ایس ٹو کی تشہیری تقریب ہوئی۔فلم ساز ایکتا کپور کا کہنا ہے ہارر فلم کے دل دہلا دینے والے مناظر شائقین کے رونگٹے کھڑے کر دیں گے۔

(جاری ہے)

نئی فلم2011ء میں بننے والی فلم راگنی ایم ایم ایس کا سیکوئل ہے جس میں سنی لیونی مرکزی کردار کر رہی ہیں۔ دہلی میں فلم کی تشہیری تقریب کے دوران فلم ساز ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ راگنی ایم ایم ایس ٹو سنسنی خیز اور دہشت سے بھر پور ہے۔بھوشن پاٹیل کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 31مارچ کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :