اداکارہ نیہا شرما اورجیکی بھاگنانی اپنی نئی فلم ” ینگستان “کی تشہیر میں مصروف

پیر 17 مارچ 2014 12:53

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما اورجیکی بھاگنانی ان دنوں اپنی نئی فلم ” ینگستان “کی تشہیر میں مصروف ہیں اور دوسرے اداکاروں کی طرح مختلف مقامات پر فلم کی تشہیر کے علاوہ چھوٹی اسکرین کا بھی سہارا لے رہے رہے ہیں۔گزشتہ روز ”ینگستان “ کی ہیروئن نیہا شرما اور ہیرو جیکی بھاگنانی نے امرتسر میں سکھوں کی عبادت گاہ گولڈن ٹمپل کا دورہ کیا اور فلم کی کامیابی کے لیے دعا کی ۔

اس کے علاوہ دونوں مرکزی اداکار ایک بھارتی چینل کے معروف ڈرامہ ”ایف آئی آر“ کے سیٹ پر پہنچ گئے اور وہاں موجود ڈرامہ کی کاسٹ کے علاوہ دیگر عملہ سے ملاقات کی اس موقع پر انھوں نے اپنی آنیوالی فلم کے متعلق گفتگو کرنے کے علاوہ فلم کے ڈائیلاگ سنائے اور گانوں پر پرفارم بھی کیا اطلاعات کے مطابق نیہا شرما جو اپنی اس فلم کے متعلق کچھ زیادہ ہی پرجوش ہیں آنیوالے دنوں میں بھی مختلف تی وی شوز میں شرکت کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ وہ لوگوں کو اپنی اس فلم کے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہ کرسکیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی سیاست کے گرد گھومتی فلم کی ہدایات سید احمد افضال نے دی ہیں فلم کے ہیرو جیکی بھگنانی اور ہیروئن نیہا شرما ہیں ۔ ینگستان میں بومن ایرانی بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ مرحوم اداکار فاروق شیخ کی آخری فلم ہے جس میں انھوں نے اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :